Wednesday, 22, July, 2026

Chairman PTA Saudi Telecom companies invited to take part in three live auction...!!!

Chairman PTA Saudi Telecom companies invited to take part in three live auction...!!!
پاکستان نے سعودی ٹیلی کام کمپنیوں کو تھری جی آکشن میں حصہ لینے کی دعوت دیدی ہے ، یہ بات پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کے سربراہ ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے اپنے مختصر اور اہم دورہ سعودی عرب کے موقع پر سعودی ٹیلی کام کارپوریشن کے سربراہ عبدالعزیز اے السوغیری سے ملاقات کے دوران کہی ، جو کہ ایس ٹی سی کے چیئرمین آف بورڈ بھی ہیں ۔ ملاقات میں ریاض میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل اتاشی وسیم حیات باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے اس اہم ملاقات میں ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے سعودی ٹیلی کام کمپنیوں اور اداروں کو پاکستان میں آئندہ تھری جی بولی میں حصہ لینے کی دعوت دی ۔ ڈاکٹر شاہ نے مواقعوں کو ا جاگر کرتے ہوئے اس بات کا ذکر کیا کہ پاکستان ایک ایسی مارکیٹ ہے جہاں ڈیٹا ٹیپ نہیں ہوتا دو فیصد سے بھی کم عمل دخل سے تھری جی سپیکٹرم حاصل کرنے والی نئی کمپنیاں فائدہ اٹھا سکتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت 1900/2100MHZ رینج میں آکشنز سپیکٹرم کیلئے نہ صرف غور کررہی ہے بلکہ ملک میں ایل ٹی ای کے قیام کیلئے 1800MHZ بینڈ پر بھی غور ہورہا ہے اس طرح یہ سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش آپشن ہے۔ اپنے سعودی ہم منصب کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر شاہ نے بتایا کہ پاکستان کا موبائل شعبہ کامیابی کی ایک مثال ہے سیلولر موبائل صارفین کی تعداد 129ملین کی حد سے اوپر جا چکی ہے اور ملک کی مجموعی ٹیلی کثافت تقریباً 75فیصد کے قریب ہے ۔ سمارٹ فون کے وسیع پیمانے پر استعمال سے تھری جی اور ایل ٹی ای سروسز سے آغاز کے نتیجے میں پاکستان میں براڈ بینڈ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے ۔ایس ٹی اے بورڈ کے چیئرمین السوغیر نے آئندہ بولی میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور اعتراف کیا کہ پاکستان میں مواقعوں کے حوالے سے دیئے جانے والے اعدادوشمار انتہائی پرکشش ہیں انہوں نے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور پی ٹی اے کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex