Wednesday, 22, July, 2026

موبائل فون کا استعمال مضرِ صحت اور کینسرکا باعث نہیں!

موبائل فون کا استعمال مضرِ صحت اور کینسرکا باعث نہیں!
برطانیہ کی 11 سالہ لمبی تحقیق، جس میں $22.4 ملین کے 31 ریسرچ پرجیکٹز کا احاطہ کیا گیا، بلآخر اس نتیجہ کے ساتھ منظرِ عام پر آگئی ہے کہ موبائل فون کا استعمال مضرِصحت نہیں ہے۔60 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ کے مطابق کوئی بھی ایسا ثبوت نہیں ملا جس سے یہ کہا جائے کہ موبائل نیٹورک سے ہونے والے اخراج سے دورانِ حمل بچے میں کینسر کے امکانات کو بڑھا دیتا ہے۔اس کے علاوہ اس بات کے بھی کوئی شواہد نہی ملے کے موبائل فون کے استعمال سے خون میں کینسر کی علامات پائی جا سکتی ہیں۔ ہمیں اپنی پسندیدی فرضی داستان کے متعلق کچھ بھی نہیں ملا جس کے مطابق موبائل فون کو جیب میں رکھنے سے آپ کے جسم پر بُرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تاہم رپورٹ نے ابھی تک یہ بھی نہیں کہا کہ موبائل صارف بالکل محفوظ ہے۔موبائل فون کے بچوں پر پڑنے والے اثرات کے متعلق تحقیق ابھی جاری ہے۔ اس کے علاوہ نیند اور دماغ پر اس سے متعلق منفی انعکاس بھی اس تحقیق کا حصہ ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex