Wednesday, 22, July, 2026

سعودی چوغے میں ملبوس برطانوی ولی عہد کا رقص

سعودی چوغے میں ملبوس برطانوی ولی عہد کا رقص
شہزادہ چارلز آج کل مشرقِ وسطیٰ کے دورے پر ہیں برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلز نے سعودی عرب میں منعقدہ ثقافتی میلے کے دوران روایتی عرب لباس پہن کر اور تلوار سنبھال کر رقص کیا ہے۔ ریاض میں منعقدہ اس میلے میں شہزادہ چارلز نے سعودی شاہی خاندان کے ہمراہ ’عرضہ‘ نامی رقص میں حصہ لیا۔ اس موقع پر برطانوی ولی عہد روایتی عرب چوغے میں ملبوس تھے جسے ’ثوب‘ کہا جاتا ہے۔ شہزادہ چارلز آج کل مشرقِ وسطیٰ کے دورے پر ہیں اور اس دوران وہ سعودی عرب کے علاوہ قطر بھی جائیں گے۔یہ ایک برس کے دوران شہزادے کا ان دونوں ممالک کا دوسرا دورہ ہے ’عرضہ‘ نامی رقص میں عموماً سینکڑوں مرد اور نوجوان تلواروں کے ساتھ حصہ لیتے ہیں اور یہ سعودی شادیوں کے موقع پر بھی کیا جاتا ہے۔ شہزادہ چارلز جس رقص میں شریک ہوئے وہ ریاض میں سالانہ جنادریہ فیسٹیول میں کیا گیا۔ دو ہفتے جاری رہنے والا یہ میلہ سعودی زندگی اور ثقافت کے مختلف پہلو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ ریاض کے سٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں شہزادہ چارلز کی میزبانی کے فرائض سعودی شہزادے اور ملکی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ مقرن بن عبدالعزیز نے نبھائے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex