Google offered WhatsApp more than $ 19 billion.
3 min read

حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ فیس بک نے 19 بلین ڈالر
کے عوض وٹس ایپ خریدنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔ جس
میں 12 بلین ڈالر فیس بک کے شئیر اور 4 بلین ڈالر کیش شامل تھا اس کے علاوہ 3 بلین ڈالر کی اضافی رقم بھی اس شامل تھی۔یہ معاہدہ کافی بڑا تھا اور فیس بک کی جانب سے ایک ناگور قدم تھا۔
اطلاعت کے مطابق فیس بک کے ساتھ معاہدے سے قبل وٹس ایپ
گوگل کی طرف سے 10 بلین ڈالر کیش پر فروخت کی آفر ٹھکرا
چکا ہے۔
دی انفارمیشن کی طرف سے سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق
گوگل فیس بک کی طرف سے ملنے والے 19 بلین ڈالر کے مقابلے
میں زیادہ کے پیشکش کررہاتھا، گوگل کی دلچسپی وٹس ایپ میں بہت
زیادہ نہیں تھی، لیکن گوگل کی پوری کوشش تھی کہ وٹس ایپ کو
فیس بک کے ہاتھ نہیں لگنا چاہئے۔
گوگل کے سی ای او لیری پیج نے وٹس ایپ کے حکام کو منانے
کی بہت کوشش کی، انہیں یہ تک کہا گیا کہ وہ گوگل کی چھتری تلے
آنے کی بجائے آزادنہ کام بھی کر سکتے ہیں۔ لیکن وٹس ایپ نے فیس
بک کے ساتھ اشترک کو ترجیح دی۔ جس پر گوگل کچھ خاص خوش
نظر نہیں آرہا۔
Comments