Wednesday, 22, July, 2026

دنیابھرمیں واٹس ایپ سروس معطل45 کروڑصارفین متاثر

دنیابھرمیں واٹس ایپ سروس معطل45 کروڑصارفین متاثر
فیس بک کےہاتھ لگتےہیں وٹس ایپ کئی گھنٹے کیلئے بند ہو گئی۔ کیا یہ اسکی ساکھ گرانے کی سازش تو نہیں؟ دنیا بھر میں سماجی رابطے کیلئے استعمال ہونے والی ویب سائٹ فیس بک سے19 ارب ڈالر کی ڈیل کے تیسرے روز ہی اسمارٹ فون کی اپلیکیشن واٹس ایپ کی میسجنگ سروس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی ہے۔دنیا بھر میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے 45 کروڑ صارفین عارضی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واٹس ایپ ایپلیکیشن کو 3روز قبل ہی سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے 19 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔واٹس ایپ میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کے بارے میں ٹوئٹر پر بیان جاری کیا گیا۔ تاہم چند گھنٹوں کے بعد اس خرابی کو دور کرلیا گیا اور کمپنی نے صارفین سے معافی بھی مانگ لی۔ تکنیکی خرابی پیدا ہونے پر کروڑ صارف پیغامات کی وصولی اور بھیجنے پر سخت نالاں دکھائی دیئے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex