Wednesday, 22, July, 2026

انتظار کی گھڑیاں ختم سام سنگ گیلکسی ایس5 منظر عام پر آ گیا

انتظار کی گھڑیاں ختم سام سنگ گیلکسی ایس5 منظر عام پر آ گیا
آئی پی 67 سرٹیفکیشن، فنگر پرنٹ سینسر ، ہارٹ ریٹ مونیٹر نمایاں خصوصیات سام سنگ نے گزشتہ کئی ہفتوں نے جاری افواہوں کا خاتمہ کرتے ہوئے بلآخر آج سپین کے شہر بارسلونا میں جاری ورلڈ موبائل کانگرس میں دُنیا بھر میں فروخت کے ریکارڈ قائم کرنے والی گیلکسی ایس سیریز کے پانچویں ماڈل کو متعارف کروا دیا ہے ، موبائل کے سامنے کے ڈیزائن میں تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ بیک کور کا ڈیزائن تبدیل کر دیا گیا ہے ، گیلکسی ایس 5کی اہم خصوصیات میں آئی پی67سرٹیفکیشن ، فنگر پرنٹ سینسر اور ہارٹ ریٹ مونیٹر شامل ہیں ۔ گیلکسی ایس5 موبائل5.1انچ سُپر امولڈ سکرین ، 1080پی ریزولیشن ، سنیپ ڈریگن800چپ سیٹ، 2جی بی ریم ، 150ایم بی پی ایس ایل ٹی ای جبکہ 16میگا پکسل کیمرہ کی دیگر خصوصیات سے مزین ہے۔ افواہوں سے قطع نظر گیلکسی ایس 5کا کیمرہ 1080پی تک ہی ویڈیو بنا سکتا ہے جبکہ نئے چپ سیٹ اور کیمرہ سینسر کے بعد ویڈیو ریکارڈنگ 2160پی کی توقع تھی ۔ گیلکسی ایس5اینڈرائیڈ 4.4.2کٹ کیٹ آپریٹنگ سسٹم سے مزین ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex