Thursday, 23, July, 2026

تیسری عالمی جنگ کا خطرہ؟

تیسری عالمی جنگ کا خطرہ؟
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے یوکرائن کو ہتھیار پھینکنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ یوکرائن حکام کے مطابق روس نے انھیں منگل کی دوپہر تک ہتھیار پھینکنے یا پھر جنگ کے لئے تیار ہونے کا کہہ دیاہے۔ دوسری جانب چین اور جاپان کے حالات بھی کشیدہ ہو گئے ہیں جسکے بعد عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ دنیا تیسری عالمی جنگ کی جانب بڑھ رہی ہے۔امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ روس اکیسویں صدی میں رہ کر انیسویں صدی والی حرکتیں نہ کرے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کا جاپان کے ساتھ معاہدہ ہے کہ کسی بھی جنگ کی صورت میں امریکہ جاپان کی مدد کرے گا اور اگر ایسی صورت حال پیدا ہوتی ہے تو امریکہ ہر حال میں چین کے خلاف جنگ میں شامل ہوگا جبکہ دوسری جانب بھارت چین کے مقابلے میں امریکہ کے قریب ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex