Wednesday, 22, July, 2026

ٹوئٹر کی تاریخ میں سب سے زیادہ ری ٹویٹ کی جانے والی تصویر

ٹوئٹر کی تاریخ میں سب سے زیادہ ری ٹویٹ کی جانے والی تصویر
لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہالی وڈ سٹارز کی ایک ’سیلفی‘ ٹوئٹر کی تاریخ میں سب سے زیادہ ری ٹویٹ کی جانے والی تصویر بن گئی ہے اور اس نے اوباما،مشعل کی سب سے زیادہ ٹویٹ کی گئی تصویر کع بھی پیچھے چھوڑ دیا۔یہ تصویر اس قدر ری ٹویٹ کی گئی کہ تھوڑی دیر کے لیے ٹوئٹر کی خدمات بھی متاثر ہو گئیں۔اس تصویر کو 86 ویں آسکرز کے پروگرام سے ذرا قبل پوسٹ کیا گیا تھا۔ اس تصویر میں میزبان کے علاوہ جنیفر لارنس، میرل سٹریپ، کیون سپیسی، جولیا رابرٹس، بریڈ پٹ، بریڈ لی کوپر اور بہترین معاون اداکارہ لوپیٹا نیونگو جیسی معروف شخصیتیں موجود تھیں۔واضح رہے کہ اس تصویر کے پوسٹ کیے جانے کے صرف 40 منٹ بعد ہی سنہ 2012 میں دوبارہ صدر منتخب ہونے پر صدر براک اوباما اور میشیل اوباما کی تصویر کی سب سے زیادہ ری ٹویٹ کی جانے والی تصویر کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔آسکرز انعامات کی تقریب ختم ہوتے ہوتے اس تصویر کو 20 لاکھ سے زیادہ بار ری ٹوئیٹ کیا جا چکا تھا۔ آسکرز تقریب کی میزبان نے ان ایک ارب لوگوں کو ترغیب دی جو آسکرز انعام کی تقریب دیکھ رہے تھے کہ وہ ان کی تصویر کو ری ٹویٹ کرکے تاریخ رقم کریں اور پھر انھوں نے ایک گھنٹے سے بھی کم وقفے کے بعد یہ اعلان کیا کہ ہدف پورا کر لیا گیا ہے۔انھوں نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں کہا: ’ہم نے ٹوئیٹر کو کریش کر دیا ہے۔‘ تاہم انھوں نے بتایا کہ اس کی خدمات پھر سے بحال کر لی گئی ہیں۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex