Wednesday, 22, July, 2026

شمالی کوریا نے سورج پر پہلا انسان اتار دیا

شمالی کوریا نے سورج پر پہلا انسان اتار دیا
پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر یہ خبر بڑی تیزی سے گردش کر رہی ہے کہ شمالی کوریا نے سورج پر پہلا انسان اتار دیا ہے۔ویرڈ ایشیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق 17سالہ ینگ لی گونگ وہ شخص ہے جسے سورج پر اتارا گیا ہے، رپورٹ میں اس بات کو دور حاضر کی سب سے بڑی انسانی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے میڈیا نے اپنے ایک نشریہ میں اس طرح اعلان کیا کہ ’بڑی خوشی سے خبر دی جاتی ہے کہ شمالی کوریانے انسان کو سورج پر اتارنے کا مشن کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔‘ حیرت انگیز بات ہے کہ 17سالہ ینگ کو خصوصی اندھیرے کے کور میں بھیجا گیا تاکہ شدید تپش سے محفوظ رہ سکے آخر میں رپورٹ میں تبصرہ کیا گیا ہے کہ اس خبر میں کتنی صداقت ہے مگر یہ ضرور ہے کہ تخلیقی رائٹنگ کا مستقبل تابناک لگتا ہے۔آپ سمجھ تو گئے ہوں گے کہ یہ ایک تخلیقی رائٹنگ تھی۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex