Thursday, 23, July, 2026

Pakistan celebrate victory in the 130 Kashmiri students expelled from university

Pakistan celebrate victory in the 130 Kashmiri students expelled from university
پاکستانی شاہینوں سے ہار ہندوؤں کو ایک بار پھر ہضم نہ ہوئی اوراپنی فتح پرآسمان سر پر اٹھانے والے تنگ دل بھارتیوں نے اپنا اصل چہرہ ایک باردکھا دیا۔ بھارتی ریاست اترپردیش کی میرٹھ یونیورسٹی میں کشمیری طلبا نے پاکستان کی فتح پرخوشی منائی تو ہندو طلبا آپے سے ہی باہر ہوگئےاور اپنی تنگ نظری کا نشانہ بنانے کے لئے جب کشمیری طلبا کی جانب بڑھے تو اس دوران وہاں موجود کچھ طلبا نے معاملے کو آگے بڑھنے سے روک دیا لیکن یہ انتہا پسند ہندو تعصب کی آگ میں اتنے جلے بھنے بیٹھے تھے کہ رات کو کشمیری طلبا کے ہاسٹل پرہی ہلہ بول کر عمارت کے تمام شیشے توڑ دیئے۔ بات یہیں ختم ہوجاتی تو کیا کہنے تھے مگر چھوٹے میاں تو چھوٹے میاں بڑے میاں تو اس سے بھی دو ہاتھ آگے نکلے اوریونیورسٹی انتظامیہ نے رات تو جیسے تیسے گزاری لیکن صبح ہوتے ہی کشمیری طلبا سے دل کی بھڑاس اس طرح نکالی کہ 130 طلبا کو نہ صرف یونیورسٹی سے نکال دیا گیا بلکہ ساتھ ساتھ ان پر پانچ ،پانچ ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ متعصب انتظامیہ کاکہناتھا ان طلبا کو پاکستان سے اتنی ہی محبت ہے تو پھر وہیں جاکر اپنی تعلیم حاصل کریں جب کہ متعصب انتظامیہ کے گرو اور یونیورسٹی کے چیرمین کا کہنا تھا کہ امسال کسی بھی کشمیری طالب علم کویونیورسٹی میں داخلہ نہیں دیاجائے گا۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex