Thursday, 23, July, 2026

گھریلی ناچاقی اور فاقوں کی شدت ، لاہورمیں اپنی ہی ماں کے ہاتھوں دوبچے قتل

گھریلی ناچاقی اور فاقوں کی شدت ، لاہورمیں اپنی ہی ماں کے ہاتھوں دوبچے قتل
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جوہرٹاﺅن میں غربت سے تنگ ماں نے دوبچوں کو گلادباکر قتل کردیاجبکہ پولیس نے ”ملزمہ “کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق جوہرٹاﺅن کے ای بلاک میں ’ہما‘ نے اپنے دوبچوں کوگلادبا کر قتل کردیا ، دوسالہ مناہل اورآٹھ ماہ کے یوسف کی لاشیں تحویل میں لے لی گئیں ۔ ملزمہ نے اپنے ابتدائی بیان میں بچوں کا قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایاکہ شوہرنشے کا عادی ہے ، غربت اور فاقہ کشی کے باعث مناہل کو پانی میں ڈبو کر یوسف کا گلا دباکر موت کی وادی میں دھکیل دیا، بھوک سے بلکتے اور روزروتے بچے دیکھ نہیں سکتی تھی، سب لوگ خوش ہوں گے ،آپ لوگوں کو نہیں معلوم ، ابھی تو کچھ دیر کیلئے ڈرامے کریں گے جن کو مجھے اور میرے بچوں کو دیناپڑرہاتھا ۔ والدہ کاکہناتھاکہ اپنا زیور بیچ کر پیسے خاوند کو دیئے لیکن کوئی کام نہیں ہوسکا، گھر میں کوئی پسند نہیں کرتااور نہ ہی کو ئی بچوں کی پرورش درست طریقے سے کررہاتھا،بچوں کا قصور کوئی نہیں تھا، اُن کی غلطی اتنی ہی تھی کہ وہ میری اولاد تھے،میں نے آج اپنی زندگی ختم کردی۔ بچوں کے والد کاکہناتھاکہ وہ سوئے تھے اور مرغے کی آوا ز پر اُٹھے ،بچوں کو دوادینے کے سوال پر بیوی نے بتایاکہ بچوں کو ادویات کی ضرورت نہیں ، مناہل کے ناک اور منہ سے جھاگ نکل رہی تھی ۔ لڑکے کاکہناتھاکہ وہ کام تو نہیں کرتے ، بڑے جو دے رہے تھے وہی کھارہے تھے ، تین چار دن سے کچھ نہیں ملا اور نہی ہی کچھ کھایاہے ، خاتون بے روزگاری اور غربت کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوگئیں ۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex