Wednesday, 22, July, 2026

Discover a new breed of Asian beautiful sparrow...!!!

Discover a new breed of Asian beautiful sparrow...!!!
اسلام آباد، بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ایسے وقت میں جب پرندوں کی بہت سی نسلیں معدوم ہو رہی ہیں، سائنس دانوں نے چڑیا کی ایک مخصوص سریلی نئی نسل دریافت کر لی ہے جو ایشیا میں ملی ہے۔پاسیریدا نسل کی چڑیا کے بارے میں تحقیق کرنے والے سائنس دانوں نے اس نسل کی چڑیا کی دس مختلف شاخوں کی نشاندہی کی ہے اور کہا ہے کہ نئی دریافت کی جانے والی چڑیا لمبے پنجوں اور انگلیوں والی چڑیا کی اس نسل سے مختلف ہے جس پر وہ تحقیق کر رہے تھے۔ یہ یورپ کی مغنی چڑیا رین یا جنگلوں میں اونچے سروں میں گانے والی رین بیبلر چڑیا سے مختلف ہے اور اپنی نوعیت کی واحد نسل ہے۔ ماہر طیور کا کہنا ہے کہ اس نئی قسم کی چڑیا کو ’ایلاچورا‘ کہا جانا چاہیے۔سویڈن کی زرعی سائنس کی یونیورسٹی کے پروفیسر اور بیجنگ کی چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے سائنس دانوںکیساتھ تحقیق کرنیوالے پر آلسٹروم نے کہا ہے کہ ’یہ لمبے پنجوں والی نسل کی واحد نمائندہ قسم ہے اور لمبے پنجوں والی چڑیا دنیا بھر میں چڑیوں کی ساڑھے دس ہزار اقسام میں 36 فی صد کے ساتھ سب سے بڑا گروہ بناتی ہیں۔بی بی سی کے مطابق اُنہوں نے بتایاکہ عمل تولید کے موسم میں جب اس نسل سے تعلق رکھنے والی نر اپنے مخصوص اونچے سروں میں گاتے ہیں تو بعض اوقات یہ چڑیا کسی جھاڑی میں کسی شاخ پر بیٹھی نظر آتی ہے۔ایلاچورا فورموسا‘ نامی یہ چڑیا پہلے دوسرے نام سے جانی جاتی تھی اور یہ ایک چھوٹی سی مغنی چڑیا ہے جو مشرقی ہمالیائی علاقوں اور جنوب مشرقی چین کے درمیان پائی جاتی ہے،یہ چڑیا بہت ہی پوشیدہ رہتی ہے اس کا مشاہدہ کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ یہ بہت ہی گھنے نیم استوائی پہاڑی جنگلوں میں چھپ کر رہتی ہے۔اس سے پہلے اس چتکبری چڑیا کو اس لیے نظر انداز کیا جاتا رہا ہے کہ یہ یورپ کی رین اور جنگلوں کی رین بیبلر سے بہت زیادہ مشابہت رکھتی ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex