Wednesday, 22, July, 2026

ایپل نے گاڑیوں کیلئے نیا سسٹم کار پلے متعارف کروا دیا

ایپل نے گاڑیوں کیلئے نیا سسٹم کار پلے متعارف کروا دیا
ایپل نے ایسا کار پلے متعارف کر وادیا ہے جو آپ کو آپ کے آئی فون کے آپ کی گاڑی سے منسلک کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ آپ اپنی آواز یا گاڑی کے کنٹرول سے اپنے آئی فون تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ کار پلے آپ کے آئی فون کو آپ کی گاڑی سے منسلک کرنے پر کام کرے گا۔ اس کے بعد آپ اپنی کالز موصول کر سکتے ہیں اور کالز کر بھی سکتے ہیں اس کے علاوہ پیغامات بھی بھیج سکتے ہیں ۔ ایپل میپ کی مدد سے آپ رستوں کے بارے میں بھی جان سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنے موبائل میں موجود گانے بھی اسکے ذریعے سن سکتے ہیں۔۔ یہ کار پلے اس سال جینیوا انٹرنیشنل موٹر شو میں متعارف کروایا جائے گا۔اور سب سے پہلے یہ کار پلے فراری، مرسیڈیز بینز اور ولولو میں سامنے آئے گا۔ اس کے بعد ایپل اس کار پلے کو دوسری گاڑیاں جیسے بی ایم ڈبلیو گروپ، فورڈ، گنرل موٹرز، ہنڈا، ہنڈائی موٹر کمپنی ،جیگور لینڈ روور، کیا موٹرز، مسٹویبشی موٹرز کمپنی، نسان موٹر کمپنی، سبارو اور ٹویوٹا موٹر کمنی میں بھی متعارف کروائے گا۔ کار پلے آئی او ایس 7 کے تحت کام کرنے والی آئی فون میں لائٹنگ کننیکڑر کے ساتھ کام کرے گا
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex