Wednesday, 22, July, 2026

بعض افراد قدرتی طورپر موسیقی سے لطف اندوز ہونے کی صلاحیت سے محروم ہوتے ہیں

بعض افراد قدرتی طورپر موسیقی سے لطف اندوز ہونے کی صلاحیت سے محروم ہوتے ہیں
بارسلونا (مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے سنا ہو گا کہ بعض لوگ کہتے ہیں انہیں موسیقی میں دلچسپی نہیں دراصل یہ ان کی چوائس نہیں کہ موسیقی پسند ہو یا نہ . میڈیکل سائنس نے ثابت کیا ہے کہ بعض افراد پیدائشی طور پر ہی موسیقی پسند کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ یونیورسٹی آف بارسلونا کے نیورو سائنٹیسٹ جوزف پیلریز کا کہنا ہے کہ بعض افراد کے ذہن میوزک کو سن کر رسپانس نہیں کرتے جس کے نتیجے میں وہ موسیقی سن کر تکلیف محسوس کرتے ہیں۔ یونیورسٹی کے30ایسے طلبہ پر ایک تجربہ کیاگیا جو میوزک کو بہت پسند کرتے تھے ان کے دل کی دھڑکنیں مانیٹر کی گئیں۔ جائزہ کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کے دل کی دھڑکنیں تیز ہو گئیں جبکہ جن افراد کو میو زک پسند نہیں تھا ،ان میں کوئی فطری ردعمل دیکھںےمیں نہیں آیا ۔تاہم جب میوزک سے بے نیاز رہنے والوں کو مالی فائدے کا لالچ دیا گیا تو ان کے رویہ میں ردعمل میں تبدیلی دیکھنے میں آئی جس کی وجہ مالی فائدے ہو سکتا ہے .
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex