Wednesday, 22, July, 2026

غصے کے باعث دل کا دورہ یا سٹروک ہونے کے امکانات زیادہ

غصے کے باعث دل کا دورہ یا سٹروک ہونے کے امکانات زیادہ
ایک نئی ریسرچ سے معلوم ہوا ہے کہ وہ لوگ جو زیادہ غصہ کرتے ہیں ان کو دل کا دورہ پڑنے یا فالج ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ اسی بارے میں چینی سے دل کی بیماریاں کیوں؟ رشتہ داروں کی اچانک موت پر اپنے دل کا معائنہ کرائیں وہ انجنیئر جس نے اپنے دل کا علاج خود کیا متعلقہ عنوانات سائنس امریکی تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ عام طور پر غصے کے بعد دل کا دورہ پڑتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ غصہ کرنے کے دو گھنٹے بعد تک دل کا دورہ پڑنے کے امکانات ہوتے ہیں۔ تاہم تحقیق کاروں نے کہا ہے کہ غصے کا دل کا دورہ پڑنے کے ساتھ تعلق کے بارے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ یورپین ہارٹ جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ وہ لوگ جن کو دل کا عارضہ ہے ان کو غصہ کرنے کے بعد دورہ پڑنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ ہارورڈ سکول آف پبلک ہیلتھ کی جانب سے کی گئی ریسرچ معلوم ہوا کہ غصہ کرنے کے دو گھٹنے تک دل کا دورہ پڑنے کے امکانات پانچ گنا جبکہ فالج ہونے کے امکانات تین گنا بڑھ جاتے ہیں۔ تحقیق کاروں کے مطابق ایسے افراد جن کو دل کی بیماری نہیں ہے، وہ مہینے میں ایک بار ہی غصے میں آتے ہیں۔ ایسے دس ہزار افراد میں سے ایک کو دل کا دورہ پڑنے کا امکان ہے۔ تاہم جن افراد کو دل کا عارضہ ہے، ایسے دس ہزار افراد میں سے چار کو دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر ایلزبیتھ موسٹوسکی کا کہنا ہے: ’ان افراد کو دل کا دورہ پڑنے کے امکانات زیادہ ہیں جن کو زیادہ غصہ آتا ہے۔‘ تاہم اس تحقیق میں یہ نہیں معلوم کیا گیا کہ غصہ کیوں دل کے دورے کا سبب بنتا ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex