Wednesday, 22, July, 2026

ملائشیاءکا لاپتہ مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ، ہلاکتوں کا خدشہ

ملائشیاءکا لاپتہ مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ، ہلاکتوں کا خدشہ
کوالالمپور ( مانیٹرنگ ڈیسک) بیجنگ جانے والا ملائیشیا کا لاپتہ مسافر بوئنگ طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیاجس کی تصدیق ویتنامی بحریہ نے کردی ،طیارے میں دو شیرخوار بچوں سمیت 227 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے جن میں 160 چینی ، 6آسٹریلوی ،چار امریکی اور 12 ملائیشین شہری شامل ہیں جن میں سے درجنوں مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہرکیاجارہاہے۔ رات دو بج کر 40 منٹ پر کوالالمپور سے اڑنے والے اس جہاز نے صبح ساڑھے چھ بجے بیجنگ پہنچنا تھا لیکن وہ منزلِ مقصود تک نہ پہنچا بلکہ پرواز کے دو گھنٹے بعد اس کاایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیاتھا۔یہ طیارہ ویت نام کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھااور اُس کے بعد رابطہ منقطع ہوگیاتھا۔ویتنامی بحریہ کے مطابق ملائشین طیارہ تھوچھو جزےرے کے نزدیک سمندر میں گرا تاہم ہلاکتوں کے بارے میں تصدیق نہیں ہوسکی لیکن درجنوں مسافروں کی ہلاکت کاخدشہ ظاہرکیاجارہاہے ۔ چینی حکام کے مطابق یہ طیارہ چین کی فضائی حدود میں داخل ہی نہیں ہوا اور نہ ہی اس کے عملے نے چینی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex