Wednesday, 22, July, 2026

Amaizing Now Micro Soft Room Wall Convert to Screen!!!

Amaizing Now Micro Soft Room Wall Convert to Screen!!!
نیویارک این جی ٹی اسمارٹ فون یا ٹبلیٹ کی اسکرین چھوٹی لگتی ہے؟ تو جناب مائیکروسافٹ نے آپ کی اس مشکل کو حل کردیا ہے اور اب آپ اپنے گھر کی کسی بھی دیوار کو ایک اسکرین کی شکل دے سکتے ہیں۔مائیکروسافٹ کی سراؤنڈ ویب نامی بیم اسکرین کے ذریعے کسی بھی دیوار کو ایک بڑے کمپیوٹر کی شکل دے کر اس پر براوز کرسکتے ہیں، نقشے، دستاویزات، ویڈیو اور تصاویر وغیرہ سب کچھ دیکھ سکتے ہیں۔یہ سسٹم چھوٹے پروجیکٹر اور سنسر کا استعمال کرتے ہوئے کمرے کے لے آؤٹ کو اسکین کرتا ہے تاکہ ویب پیجز فرنیچر یا لوگوں سے متاثر نہ ہوسکیں۔اس جدید سسٹم کے ذریعے ماؤس کو اپنے ہاتھ کی حرکت سے استعمال کیا جاسکتا ہے یا یوں کہہ لیں کہ آپ کا ہاتھ ہی اس دیوار کیلئے ماؤس کا روپ اختیار کرلے گا۔تو جناب تیار رہیں اس نئی ٹیکنالوجی سے لطف اندوز ہونے کے لئے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex