Wednesday, 22, July, 2026

انٹرنیٹ اب گاڑیوں میں بھی استعمال ہو گا

انٹرنیٹ اب گاڑیوں میں بھی استعمال ہو گا
برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) کمپیوٹر اور موبائل میں انٹرنیٹ کی سہولت کے بعد اب گاڑیوں میں بھی یہ سہولت میسر ہونے جا رہی ہے۔ جرمنی کی مشہور کار ساز کمپنی ’آڈی‘ اور موبائل کیرئیر کمپنی ’اے ٹی اینڈ ٹی‘ کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت 2015ءمیں ایک گاڑی انٹرنیٹ کی سہولت کے ساتھ فروخت کیلئے پیش کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر گاڑی خریدنے والے صارف کو 6 ماہ کیلئے فری سروس فراہم کی جائے گی جس کے بعد وہ مستقل طور پر اس سروس کو اپنانے سے متعلق فیصلہ کر سکے گا۔ کمپنی نے اس سروس کیلئے 2 بنیادی پیکیجز متعارف کرائے ہیں جس کے تحت 6 ماہ کیلئے 5 جی بی جبکہ دوسرا پیکیج 30 جی بی ڈیٹا یوزیج پر مشتمل ہو گا اور اس کی معیاد 30 مہینے ہو گی۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex