Wednesday, 22, July, 2026

طالبان نے پشاور اور کراچی میں سیاسی دفاتر کھولنے کیلئے مشاورت شروع کر دی

طالبان نے پشاور اور کراچی میں سیاسی دفاتر کھولنے کیلئے مشاورت شروع کر دی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے پشاور اور کراچی میں سیاسی دفاتر کھولنے پر مشاورت شروع کر دی گئی نجی ٹی وی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا عمل شروع کرنے سے پہلے ملک میں سیاسی دفاتر کھولنے کی تجاویز پر غور شروع کردیا،ٹی ٹی پی نے عسکری تنظیموں سے اس سلسلے میں تجاویز طلب کرلی ہیں،ٹی ٹی پی کے نائب امیر خالد حقانی نے اس سلسلے میں تمام اہم کمانڈروں سے رابطے شروع کردئیے ہیں،اتفاق رائے کے بعد ہی کراچی اور پشاور میں سیاسی دافتر کھولے دیئے جائیں گے،ان دفاتر میں طالبان کی نامزد کمیٹی کے اراکین طالبان نمائندوں کے ساتھ مل کر مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھائیں گے، ذرئع کے مطابق دفاتر میں طالبان کی امن کمیٹی کے ہمراہ حکومتی نمائندوں سے براہ راست بات چیت میں حصہ لیں گے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex