Wednesday, 22, July, 2026

پیٹھاکدوبرطانیہ سمگل کرنیوالا ملزم گرفتار

پیٹھاکدوبرطانیہ سمگل کرنیوالا ملزم گرفتار
برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک) برمنگھم ایئرپورٹ پر اس وقت بے حد دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب کسٹمز حکام نے ”سمگلرز“ کو برطانیہ میں پیٹھا کدو سمگل کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ مسافروں کے سامان سے برآمد ہونے والے کدو کا وزن 20 کلو سے بھی زیادہ تھا۔ اس ”کدو“ کو قبضے میں لے کر کسٹمز حکام نے فوڈسیفٹی ٹیم کے حوالے کردیا۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ مسافر بنگلہ دیش سے برطانیہ کا سفر کررہے تھے۔ سبزی کے علاوہ ان کے سامان میں 79 کلو گرام مچھلی، 94000 سیگریٹ اور 907 کلوگرام پان کے پتے بھی شامل تھے۔ برطانوی ایئرپورٹ حکام سمگلنگ کے اس انوکھے منصوبے پر اب تک حیرت میں مبتلا ہیں اور ان اشیاءکو ٹیسٹ کرنے کے لئے لیبارٹری پہنچا دیا گیا ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex