Wednesday, 22, July, 2026

سعودی ڈرائیور کو کرتب دکھاکر مشہوری کرنا مہنگا پڑ گیا

سعودی ڈرائیور کو کرتب دکھاکر مشہوری کرنا مہنگا پڑ گیا
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی ایک عدالت نے ڈرائیونگ کے کرتب دکھانے والے نوجوان کو دس سال قید اور ایک ہزار کوڑوں کی سزا سنائی ہے اور اس کے تاحیات ڈرائیونگ کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس 23 سالہ نوجوان نے یوٹیوب پر اپنی ڈرائیوری کے مظاہرے کی ویڈیوز پوسٹ کی تھیں۔ ان میں وہ اپنی کار کو تیز رفتاری سے دو پہیوں پر چلارہا ہے اور بعض مرتبہ سامنے سے آنے والی ٹریفک کی جانب تیزی سے کار کو بھگاتا ہوا لے جارہا ہے۔ ایک وڈیو میں اس نے اور اس کے دو دوستوں نے مشین گنیں اٹھا رکھی ہیں اور وہ دن دیہاڑے ہوائی فائرنگ کررہے ہیں۔ ڈرائیونگ کے کرتب دکھاتے ہوئے اس نے ایک نوجوان کی جان بھی لی تھی۔ عدالت نے اسے سزائے موت دینے سے اتفاق نہیں کیا۔ واضح رہے کہ ریاض کی خفیہ پولیس نے اس کرتب باز ڈرائیور کو نومبر 2012ءمیں گرفتار کیا تھا۔ اس کے گھر سے اکیس ٹائر، مختلف آلات، جعلی نمبر پلیٹیں اور شناختی کارڈز برآمد ہوئے تھے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex