Wednesday, 22, July, 2026

مغربی معاشرے کی تنزلی ، پڑوسی اور بیوی اپنے مردہ شوہر کودفناناہی بھول گئے

مغربی معاشرے کی تنزلی ، پڑوسی اور بیوی اپنے مردہ شوہر کودفناناہی بھول گئے
جارجیا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست جارجیا میں ایک ایسا حیران کن واقعہ پیش آیا جو کہ مغربی معاشرے کی سماجی تنزلی کا عکاسی ہے۔ جارجیا کے ایک شہر میں پولیس کو ادھیڑ عمر شخص کی لاش ملی ہے ،مرحوم کی 78سالہ بیوی ایک ماہ سے اسی گھر میں لاش کے ساتھ رہ رہی تھی لیکن بھولنے کی بیماری کے باعث اسے اپنے شوہر کے مردہ ہونے کا احساس نہ ہواتاہم ایک رشتہ دار کی شکایت پر پولیس گھرمیں داخل ہوگئی۔مذکورہ رشتہ دار نے کئی مرتبہ ان بوڑھے میاں بیوی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکا۔ پولیس کے مطابق اس شخص کی موت قدرتی وجوہات کی بناءپر ہوئی، مزید یہ کہ اس کے کمرے سے دو کتے بھی برآمد ہوئے جو کہ بھوک سے مر گئے تھے۔ ادھیڑ عمر خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر ہمسایوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا، کئی ایک نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ وہ اس واقعہ پر شرمندہ ہیں کہ وہ ایک عرصے سے ان میاں بیوی کے ہمسائے ہیں اور انہوں نے ان کی طبیعت کا حال پوچھنا گوارا تک نہیں کی۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex