Wednesday, 22, July, 2026

فیس بک کے مالک کا صدر اوباما سےشکوہ

فیس بک کے مالک کا صدر اوباما سےشکوہ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کے بانی اور چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے امریکی اداروں کی جاسوسی کی کارروائیوں سے تنگ آکر صدر باراک اوبامہ کو ”شکایت“ کی ہے۔ ایک حالیہ خبر کے مطابق امریکی ایجنسی این ایس اے نے فیس بک کے سرورز کا روپ دھار کر کئی لاکھ صارفین کی جاسوسی کی۔ فیس بک کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی ٹیم انٹرنیٹ کومحفوظ بنانے کے لئے دن رات انتھک محنت کرتی ہے۔ ایسے میں امریکی اداروں کی جانب سے خفیہ مداخلت نے ہمیں جھنجھلاہٹ میں مبتلا کر دیا ہے۔ ان کے مطابق امریکی حکومت کو انٹرنیٹ کے فروغ کے لئے کام کرنا چاہئے، اس کے لئے خطرہ نہیں بننا چاہئے۔ مارک زکربرگ کے مطابق امریکی حکومت کے اقدامات ہمارے مستقبل کے لئے خطرہ ہیں اور اس حوالے سے میں نے صدر اوبامہ سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کی وجہ سے صارفین کا انٹرنیٹ کمپنیوں پر اعتماد ختم ہورہا ہے اور ہم اسے برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔ یاد رہے کہ آج کل امریکہ سے امریکی خفیہ اداروں کی کارروائیوں پر مختلف حلقے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ چند روز قبل امریکی سینٹ میں بھی اس حوالے سے گرما گرم بحث ہوچکی ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex