Wednesday, 22, July, 2026

Afridi Man of the Match awards in ODI, Ricky Ponting and Jacques Kallis record of winning are equal

Afridi Man of the Match awards in ODI, Ricky Ponting and Jacques Kallis record of winning are equal
ڈھاکہ (سپورٹس ڈےسک ) پاکستان کے سٹار آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں زیادہ مین آف میچ ایوارڈز جیتنے کا جیک کیلس اور رکی پونٹنگ کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ آفریدی نے یہ اعزاز ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں دھواں دار اننگز کھیل کر حاصل کیا۔ وہ ون ڈے کرکٹ میں زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈز جیتنے والوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر کیلس اور پونٹنگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ون ڈے میں زیادہ مین آف میچ ایوارڈز جیتنے والوں میں سچن ٹنڈولکر پہلے اور سنتھے جے سوریا دوسرے نمبر پر ہیں۔ شاہد آفریدی نے ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے اہم موقع پر یادگار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا جس کی وجہ سے انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex