Wednesday, 22, July, 2026

ٹریفک میں پھنسنے کا انعام،50کروڑ روپے

ٹریفک میں پھنسنے کا انعام،50کروڑ روپے
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ ٹریفک میں پھنسنے سے گھبراتے ہیں یا یہ آپ کو جھنجھلاہٹ میں مبتلا کردیتے ہیں تو اگلی دفعہ جب آپ ٹریفک میں پھنسیں تو اس امریکی شخص کو یاد کرسکتے ہیں جس نے ٹریفک میں پھنسے ہوئے وقت گزارنے کے لئے لاٹری کا ٹکٹ خریدا اور کروڑ پتی بن گیا۔ 62 سالہ تھامس مائنلہ جو پیشے کے اعتبار سے الیکٹریشن ہے، ٹریفک سے تنگ آکر ایک سٹور پر رُکا تو لاٹری کے ٹکٹ پر نظر پڑ گئی اور اس نے چھ ٹکٹ خرید ڈالے۔ اس نے وقت گزارنے کے لئے موقع پر ہی ٹکٹ سکریچ کرنا شروع کردئیے اور پانچویں ٹکٹ میں 50 لاکھ ڈالر کا انعام نکل آیا۔ تھامس کے مطابق آج تک وہ ٹریفک جامز سے پریشان ہوتا تھا لیکن اب وہ شکر گزار ہے کہ گزشتہ روز دفتر سے گھر جاتے ہوئے ٹریفک کا براحال تھا۔ اس نو امیرشخص کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسے ہمیشہ سے یقین تھا کہ ایک دن اس کھیل میں اسے کامیابی ملے گی اور وہ بھاری انعامی رقم جیتے گا۔ Daily Pakistan
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex