Thursday, 23, July, 2026

’دراڑیں پڑا عطارد سیارہ سات کلومیٹر سکڑ گیا ہے‘

’دراڑیں پڑا عطارد سیارہ سات کلومیٹر سکڑ گیا ہے‘
سائنسدانوں کو اس بارے میں پہلی بار معلومات اس وقت ملی جب ستّر کی دہائی کے وسط میں میرینر 10 سیٹیلائٹ سیارے کے قریب سے گزری تھی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چار ارب سال قبل جب سیارہ عطارد کی سطح سخت ہوئی تھی اس کے مقابلے میں آج یہ سیارہ سات کلومیٹر چھوٹا ہو گیا ہے۔ اسی بارے میں سیارہ عطارد پر پانی کی موجودگی کے ثبوت عطارد کے مدار میں داخلے میں کامیابی متعلقہ عنوانات سائنس سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سیارے کی اندرونی سطح ٹھنڈی ہونے کے باعث سکڑ گئی ہے اور اس کی سطح پر دراڑیں پڑ رہی ہیں۔ سائنسدانوں کو اس بارے میں پہلی بار معلومات اس وقت ملی جب ستّر کی دہائی کے وسط میں میرینر 10 سیٹیلائٹ سیارے کے قریب سے گزری تھی۔ تاہم امریکی خلائی ایجنسی کی میسنجر سیٹیلائٹ سے موصول ہوئیں تازہ فوٹوز سے سائنسدانوں کو اس سیارے کے سکڑنے کی تازہ معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ امریکی خلائی ایجنسی کی میسنجر سیٹیلائٹ سے موصول ہوئیں تازہ فوٹوز سے سائنسدانوں کو اس سیارے کے سکڑنے کی تازہ معلومات حاصل ہوئی ہیں سائنسی جرنل نیچر جیوسائنس میں تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیارہ عطارد کا سکڑنا ماضی میں خیال کیے جانے سے زیادہ ہے۔ میرینر 10 مشن 1974 اور 1975 میں عطارد کے قریب سے گزرا تھا اور اس نے عطارد کی 45 فیصد سطح کی تصاویر لی تھیں۔ ان تصاویر میں نمایاں تھا کہ اس کی سطح پر دراڑیں پر رہی ہیں۔ یہ دراڑیں سینکڑوں کلومیٹر لمبی تھیں۔ میرینر 10 کے جانب سے لی گئی تصاویر سے اندازہ لگایا گیا تھا کہ اس سیارے کے نصف قطر میں ایک سے تین کلومیٹر کمی واقع ہوئی ہے۔ لیکن سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ سیارہ اتنا کم سکڑا ہو کیونکہ عطارد جیسا سیارہ جب ٹھنڈا ہونا شروع ہو گا تو یہ زیادہ سکڑے گا۔ میرینر 10 کے جانب سے لی گئی تصاویر سے اندازہ لگایا گیا تھا کہ اس سیارے کے نصف قطر میں ایک سے تین کلومیٹر کمی واقع ہوئی ہے تاہم میسنجر نے سائنسدانوں کی پریشانی اس وقت ختم کی جب یہ 2011 میں عطارد کے قریب سے گزرا اور اس کی 100 فیصد سطح کی تصاویر لیں۔ ان تصاویر کے جائزے کے بعد بات سامنے آئی ہے کہ یہ سیارہ اس اندازے سے زیادہ سکڑا ہےجو پہلے لگایا جا رہا تھا۔ واشنگٹن میں کارنیجی انسٹیٹیوشن کے ڈاکٹر پال بائرن نے بی بی سی نیوز کو بتایا ’سیارے میں پڑی چند دراڑیں بہت بڑی ہیں۔ سیارے کے جنوبی حصے میں ایک لمبی دراڑ پڑی ہے جس کی لمبائی 1000 کلومیٹر ہے۔‘ عطارد کا قطر تقریباً 4000 کلومیٹر ہے۔ میسینجر کے مشن کے بعد جاپان اور یورپ عطارد پر مشن بھیجنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ یہ مشن اگلے سال بھیجا جائے گا۔ ’سیارے میں پڑی چند دراڑیں بہت بڑی ہیں۔ سیارے کے جنوبی حصے میں ایک لمبی دراڑ پڑی ہے جس کی لمبائی 1000 کلومیٹر ہے‘
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex