Thursday, 23, July, 2026

کلر بلائینڈ شخص کی دنیا رنگین ہوگئی ، وائے فائے آنکھ نصب

کلر بلائینڈ شخص کی دنیا رنگین ہوگئی ، وائے فائے آنکھ نصب
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ماہرین نے کلر بلائینڈ شخص کے سر میں ”تیسری آنکھ“ لگا کر اس کی زندگی رنگین کردی، اس ”آنکھ“ کی مدد سے اب وہ ہر رنگ کی پہچان کرسکے گا۔ 31 سالہ برطانوی باشہدہ نیل ہربسن پیدائشی طور پر بیمار ”ایکرومیٹوپسیا“ کا شکار تھا جس میں انسان صرف سیاہ اور سفید رنگ کو دیکھ سکتا ہے اور دیگر کوئی بھی رنگ اسے نظر نہیں آتا۔ گزشتہ 10 برسوں سے وہ رنگوں کی شناخت کے لئے ایک ایسی ڈیوائس کا استعمال کررہا تھا جو کیمرے کی مدد سے رنگوں کی پہچان کرکے اس شخص کو وائبریشن کے ذریعے آگاہ کرتا تھا کہ وہ کونسا رنگ دیکھ رہا ہے۔ چند ماہ قبل اس نے ڈاکٹروں کو مشورہ دیا کہ وہ اس ڈیوائس میں جدت لائیں اور اس کے سر میں نصب کردیں۔ ماہرین نے چند ماہ کی مشقت کے بعد اپنی نوعیت کے انوکھے آپریشن سے یہ ڈیوائس اس کے سر کے پچھلے حصے میں نصب کردی ہے جس کے ایک کونے پر کیمرا ہے جبکہ دوسرے کونے پر جو اس کی کھوپڑی کے اندر ہے میں ایک چپ موجود ہے جو کیمرے سے رنگ دیکھنے کے بعد وائبریشن کے ذریعے اسے بتاتی ہے کہ وہ کونسا رنگ دیکھ رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہر رنگ کی مختلف وائبریشن ہے۔ اس ڈیوائس کی تنصیب کے بعد نیل ہربسن دنیا کا پہلا ”آئی بورگ“ بنادیا ہے۔ برطانوی ماہرین کے مطابق اس ڈیوائس میں وائی فائی انٹرنیٹ کی سہولت بھی موجود ہے جس کی مدد سے رنگ کی تصویر اور تفصیل سمارٹ فون پر بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex