Thursday, 23, July, 2026

نظر چیک کروانے کےلئے ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں

نظر چیک کروانے کےلئے ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں
کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) اب بہت جلد آپ کو اپنی نظر کا معائنہ کرانے کے لئے ڈاکٹر کے پاس جانے اور قطار میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ سٹنفورڈ یونیورسٹی کے ریسرچرز کا کہنا ہے کہ ان کے تیار کردہ آڈاپٹر کے ذریعے یہ کام ایک سمارٹ فون سے بھی لیا جاسکتا ہے۔ یونیورسٹی کے پروفیسر رابرٹ چانگ کے مطابق ان کا تیار کردہ آڈاپٹر آنکھوں کے لئے انسٹاگرام کی طرح ہے اور بہت جلد یہ کمرشل سطح پر صارفین کو میسر ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لئے استعمال ہونے والی مشینری کی قیمت ہزاروں ڈالر ہے جبکہ انتظار کی تکلیف اور ڈاکٹر کی موجودگی ضروری ہونا جیسے مسائل بھی ہیں۔ ان کے تیار کردہ آڈاپٹر کی قیمت صرف چند سو ڈالر ہوگی اور کوئی بھی اسے سمارٹ فون پر لگاکر نظر چیک کرسکے گا۔ Daily Pakistan
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex