Thursday, 23, July, 2026

The Dubai Metro will become art gallery!!!

The Dubai Metro will become art gallery!!!
ڈرائیوروں کے بغیر چلنے والی ریل گاڑیوں کو اندر اور باہر سے فنِ مصوری کے نمونوں سے سجایا جائے گامتحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے حکمران کی خواہش پر میٹرو ریل کے نظام کو آرٹ گیلری کی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دبئی کے شیخ محمد بن راشد المکتوم چاہتے ہیں کہ اس ٹرین میں ’اپنے کام پر جانے والا ہر ملازم، حصولِ علم کے لیے جانے والا ہر طالب ِعلم اور دبئی کی سیر کے لیے آنے والا ہر سیاح اس سے متاثر ہو اور ایک رابطہ قائم کرے۔ اس کام کے لیے ابتدائی طور پر چار سٹیشنوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک سٹیشن کو اسلامی آرٹ اور عربی خطاطی کے نمونوں سے سجایا جائے گااور اس کے لیے اسلام کی 1400 سالہ تاریخ سے مدد لی جائے گی۔ ایک سٹیشن کو اسلامی آرٹ اور عربی خطاطی کے نمونوں سے سجایا جائے گا اس منصوبے کے تحت صرف سٹیشنوں کی تزئین و آرائش ہی نہیں ہوگی بلکہ ڈرائیوروں کے بغیر چلنے والی ریل گاڑیوں کو بھی اندر اور باہر سے فنِ مصوری کے نمونوں سے سجایا جائے گا۔دبئی کے مقامی اخبار امارات 247 کی ویب سائٹ کے مطابق اس سلسلے میں تعمیراتی کام آئندہ چند ہفتوں میں شروع کر دیا جائے گا۔ اخبار کے مطابق اس منصوبے کو آئندہ برس قومی آرٹس فیسٹیول کے انعقاد سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔دبئی میں میٹرو ریل نظام کا افتتاح پانچ برس قبل ہوا تھا اور گلف نیوز کے مطابق روزانہ پانچ لاکھ افراد اس پر سفر کرتے ہیں جن میں سے بیشتر عجائب گھر کی شکل دیے گئے ان چار سٹیشنوں میں سے ایک سے گزریں گے۔ BBC News Urdu
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex