Skip to content
Khanewal.com.pk

عینک سے چھٹکارہ ممکن ہوگیا

3 min read

عینک سے چھٹکارہ ممکن ہوگیا

سان فرانسسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) ”گلاسز آف“ نامی ایک نئی موبائل ایپ بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ اس ایپ کے ذریعے آپ
نزدیک کی عینک سے چھٹکارا پاسکتے ہیں، کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ ”ایپ“ صارفین کو روز پندرہ منٹ آنکھوں کی
ورزش کراتی ہے اور اگر تین ماہ تک ہفتے میں تین بار استعمال کی جائے تو پھر پڑھنے کی عینکوں کی ضرورت نہیں رہے گی۔ یہ
ایپلیکیشن آنکھ کی دیکھنے کی صلاحیت کو بہتر بناتی ہے۔ یہ ایپل سٹور سے مفت میں ڈاﺅن لوڈ کی جاسکتی ہے لیکن دو ہفتے کے
بعد صارفین کو استعمال جاری رکھنے کے لئے 60 ڈالر ادا کرنے پڑیں گے تاہم ابتداءمیں اس کی لبکرپشن صرف 10 ڈالر ہے۔
کمپنی کے دعوﺅں کی تصدیق کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق سے بھی ہوتی ہے۔ اس کے مطابق تمام افراد جنہوں نے اس تحقیق
میں حصہ لیا وہ ”گلاسز آف“ کا پروگرام مکمل کرنے کے بعد بغیر عینکوں کے اخبار پڑھنے کے قابل ہوگئے تھے اور ان کی آنکھ
کی عمر میں بھی اوسطاً 8.6 سال کا اضافہ ہوگیا۔

Comments