Thursday, 23, July, 2026

ٹھنڈا ٹھار بلٹ پروف سوٹ بھی آگیا

ٹھنڈا ٹھار بلٹ پروف سوٹ بھی آگیا
زیورک (مانیٹرنگ ڈیسک) سوئٹزر لینڈ کی ایک کمپنی نے ایئرکنڈیشنر اور ہیروں سے بلٹ پروف سوٹ تیار کرلیاہے جس کی قیمت صرف 32 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔ یہ زرہ بکتر لباس گولیوں اور داغ وغیرہ سے تو تحفظ دیتا ہے۔ سوئس کمیٹی کی طرف سے تیار کیے لباس کو دنیا کا سب سے مہنگا مردانہ لباس قرار دیا گیا ہے۔ اس لباس کے کپڑے کی تہہ میں 880 سیاہ ہیرے استعمال کئے گئے ہیں جن میں سے 600 سیاہ ہیرے سلائی گریبان میں ٹانکے گئے جن کا مجموعی وزن 140 قیراط ہے۔ اس سوٹ کی جیکٹ کے بٹن سٹیل سے تیار کئے گئے ہیں جنہیں 280 ہیروں کے ساتھ جمایا گیا ہے۔ یہ لباس نائن ایم ایم پستول سے لے کر 57 میگنم بندوق کی گولیوں تک سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔ایک چھوٹاایئرکنڈیشنر بھی نصب ہے جو سخت گرمی میں لباس کو ٹھنڈ ا کرے گا۔ Daily Pakistan
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex