Thursday, 23, July, 2026

ترکی نے شام کا جنگی طیارہ مار گرایا

ترکی نے شام کا جنگی طیارہ مار گرایا
انقرہ ( نوائے وقت رپورٹ) اے ایف پی ترکی نے شام کا جنگی طیارہ مار گرایا شام کا جنگی طیارہ ترکی کے ساتھ سرحد پر باغیوں کو نشانہ بنارہاتھا ترکی نے دعویٰ کیا ہے کہ ترک فضائی حدود میں داخل ہونے پر شامی طیارہ مارگرایا ہے۔ یاد رہے طیارے کا نام ایف16-بتایا جاتا ہے باغی اس سرحدی علاقے میں کساب قصبے کے کنٹرول کیلئے کئی روز سے لڑائی کررہے ہیں۔ ادھر شام نے موقف اختیار کیا ہے ترکی نے جارحانہ اقدام کیا۔ طیارہ ہماری حدود میں باغیوں پر بمباری کررہا تھا اسکی حدود میں نہیں گیا۔ فوجی ذرائع نے بتایا پائلٹ نے چھلانگ لگا کر جان بچالی۔ المینار ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے شامی علاقے میں طیارہ پر2 راکٹ مارے گئے۔این این کے مطابق ترک وزیراعظم نے فضائیہ کو اس کارروائی پر مبارکباد دی اور شام کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جائے گی تو ہمارا ردعمل شدید ہوگا شام نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے مگر اس سے قبل بیان جاری کیا جس میں لتاکیہ کے علاقے میں ترک مداخلت کاک الزام عائد کیا گیا تھا۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex