Thursday, 23, July, 2026

عمران فاروق قتل کیس، معاونت کرنیوالے اہم ملزموں کیخلاف ٹھوس شواہد مل گئے ،جلد گرفتاری کا امکان : برطانوی حکام

عمران فاروق قتل کیس، معاونت کرنیوالے اہم ملزموں کیخلاف ٹھوس شواہد مل گئے ،جلد گرفتاری کا امکان : برطانوی حکام
لندن (مرزا نعیم الرحمان)سکاٹ لینڈ یارڈ اور میٹر پولٹین پولیس کے افسران کے دورہ پاکستان کے بعد برطانوی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کے نیٹ ورک کا پتہ چل گیا ہے جبکہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں معاونت کرنے والے اہم ملزموں کے خلاف بھی اب ٹھوس شواہد مل گئے ہیں جس کے بعد برطانیہ کی قومی سلامتی کے ادارے اور انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ بھی تحقیقاتی عمل میں شریک ہو گئے ہیں اس سلسلہ میں ملنے والے ٹھوس شواہد پراسیکیویشن برانچ کو بجھوادیے گئے ہیں اور ان ملزمان کی مسلسل نگرانی بھی کی جا رہی ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ اسکاٹ لینڈ یارڈ اور میٹرو پولیٹن پولیس نے پاکستان کی ایک ایجنسی کی تحویل میں موجود محسن علی خان ‘ اور محمد کاشف خان جو ایک سیاسی تنظیم کی طلبا تنظیم کے فعال کارکن تھے سے طویل ترین ان کیمرہ تفتیش کی تفتیش کا یہ سلسلہ کئی یوم جاری رہا بعد ازاں وہ اس تفتیش کے بعد برطانیہ روانہ ہو گئے اور انہوں نے ان طالبعلموں سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں اپنی تحقیقات کا سلسلہ مزید وسیع کر دیا اب انہیں قوی یقین ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں اس قتل کیس کے ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دینگے یہ امر قابل زکر ہے کہ برطانوی پولیس اس وقت تک کسی کو باضابطہ طور پر گرفتار نہیں کرتی جب تک اسکے پاس ٹھوس شواہد موجود نہ ہوں اس سے قبل ماضی کی حکومت نے اسکاٹ لینڈ یارڈ اور میٹرو پولیٹن پولیس کو مذکورہ دو افراد سے انٹرویو کی رسائی نہ دی تھی ملزمان کے تبادلے کا سمجھوتہ نہ ہونے کی وجہ سے ان ملزمان کو برطانوی پولیس کے حوالے نہیں کیا جا سکا تاہم انہیں اس قتل کیس کے بارے میں تفتیش کرنیکی اجازت دی گئی اسکاٹ لینڈ یارڈ اور میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق کا قتل کیس اب پیچیدہ نہیں رہا بلکہ ملزمان کا سراغ لگا لیا گیا ہے تاہم اس امر کا انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں شامل متعدد افراد جن کا اس سے قبل بھی انٹر ویو کیا گیا تھا کی گرفتاری اب دور کی بات نہیں منی لانڈرنگ کا کیس بھی پولیس ترجمان کے مطابق اب فائنل ہونے کو ہے اور اس سلسلہ میں منی لانڈرنگ کیس میں ملوث تمام افراد نے پولیس کو ناکافی شواہد پیش کیے ہیں اور یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ قبضہ میں لی جانیوالی رقم قانونی تھی تاہم مذکورہ ملزمان کی گرفتاری سے قبل حکومت پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا جائیگا۔ Source: Daily Pakistan
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex