Thursday, 23, July, 2026

موریطانیہ میں خاتون کی شادی کیلئے ’ موٹاپا‘واحد شرط

موریطانیہ میں خاتون کی شادی کیلئے ’ موٹاپا‘واحد شرط
موریطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی افریقہ کے ملک موریطانیہ میں خاتون کی شادی کی واحد شرط موٹاپا ہے جس کے تحت ایک ظالمانہ رسم کے ذریعے لڑکیوں کو ایک مرد کو باڈی بلڈر کی نسبت چار گنا زیادہ خوراک کھلائی جاتی ہے۔ موریطانیہ میں لڑکی کا دبلا پن غربت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ مائیں بچیوں کو اونٹ کا دودھ اور زیتون کے تیل میں ڈبوئی ہوئی روٹی اور بکرے کا گوشت استعمال کرایا جاتا ہے۔ ہر لڑکی کو روزانہ 14 ہزار سے 16 ہزار حرارے لینا پڑتے ہیں جبکہ ماہرین صحت کے نزدیک بارہ سالہ لڑکی کیلئے روزانہ 1500 حرارے کافی ہوتے ہیں جبکہ ایک بالغ مرد باڈی بلڈر 4 ہزار تک حرارے لیتا ہے۔ ایک چھ سالہ بچی کو مجموعی طور پر ایک دن میں اونٹنی کا 20 لیٹر دودھ‘ 2 کلو باجرے کی بنائے ہوئی روٹیاں اور 2 کپ مکھن کھانا پڑتا ہے۔ ہر لڑکی کو ایک خاص کیمپ میں رکھا جاتا ہے۔ ہر لڑکی سے پندرہ ہزار پاکستانی روپے کے برابر فیس وصول کی جاتی ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex