Thursday, 23, July, 2026

کترینہ ’ کینسر‘ کے علاج کیلئے ’سلمان خاں ‘ بیچیں گی

کترینہ ’ کینسر‘ کے علاج کیلئے ’سلمان خاں ‘ بیچیں گی
ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) عاشق کا تحفہ بھی محبوب ہوتا ہے لیکن جب محبوب ہی منہ پھیر لے تو اس کے تحفے بھی کاٹنے کو دوڑتے ہیں اور دل چیرتے رہتے ہیں ۔ایسے ہی زخم بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کے دل کا ناسور بن رہے ہیں اور انہوں نے اس ’کینسر‘ سے نجات کیلئے ’محبوب ‘ کی نیلامی کا فیصلہ کرلیا ہےجو شائد ان کے لئے درست بھی ہوکہ کترینہ کی محبت سلمان خان نے بے اعتنائی کے بازار میں رسوا کردی ہے ۔کترینہ کیف نے 2012ءمیں سالگرہ کے موقع پر سلمان کی طرف سے گفٹ کی جانے والی کالی ایس یو وی کار بیچنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔کہا جاتا ہے کہ اس کار میں سلمان خان اور کترینہ کے کچھ حسین لمحات گزرے ہیں جو کترینہ کو یاد آتے ہیں اور گاڑی انہیں بے کل کر دیتی ہے ۔ اسی کیفیت سے نجات کیلئے انہوں نے اب یہ گاڑی بیچنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex