Thursday, 23, July, 2026

ہوا میں اڑنے اور معلق رہنے والی ’ڈرون‘ گیندبھی آگئی

ہوا میں اڑنے اور معلق رہنے والی ’ڈرون‘ گیندبھی آگئی
ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپانی ماہرین نے ایسی اڑن گیند تیار کرلی ہے جو ہوا میں معلق بھی رہ سکتی ہے۔ اس گیند میں یہ خاصیت ایک ننھے ڈرون سے پیدا ہوئی ہے۔ ٹوکیو یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے جون رکیموٹو اور ان کی ٹیم نے اس پلاسٹ کی گیند کو ہوا میں اڑنے اور معلق ہونے کی صلاحیت ایک 90ملی میٹر چوڑے ڈرون کی مدد سے دی ہے۔ جون کے مطابق تمام کھیلوں میں گیند بہت مقبول ہے اور اس سے کھیلنا ہر ایک کیلئے لطف کا سبب بنتا ہے۔ ہمیں لگتا تھا کہ گیند سے متعلق کھیل محدود ہے کیونکہ گیند کی رسائی زیادہ نہیں ہوتی مگر اس نئی بال کی مدد سے کھیلوں کو ایک نئی جہت دی جاسکے گی۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex