Thursday, 23, July, 2026

فیس بک نے ورچوئل ریئلٹی کمپنی خرید لی

فیس بک نے ورچوئل ریئلٹی کمپنی خرید لی
سان فرانسسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک ورچوئل ریئلٹی کمپنی اوکیولس وی آر کو 2ارب ڈالر میں خریدلیا ہے۔ اوکیولس ویڈیوگیمز ڈویلپرز کے لئے ”ہیڈ سیٹ“ بناتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس پراڈکٹ کی تفصیل بیان کرنا بے حد مشکل ہے بس یہ سمجھ لیجئے کہ یہ ”عینک“ لگاتے ہی آپ ایک الگ دنیا میں پہنچ جاتے ہیں اور ارد گرد کا ماحول تبدیل ہوجاتا ہے۔ اسی لئے کہا جارہا ہے کہ فیسبک نے ”ورچوئل دنیا“ خرید لی ہے۔ فیسبک کی جانب سے اس نئی کمپنی کی خریداری کو حیران کن قرار دیا جارہا ہے۔ اس موقع پر فیسبک کے سربراہ مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ اس کمپنی کی پراڈکٹ آئی ٹی کی دنیا میں ترقی کے بے شمار مواقع مہیا کرتی ہے۔ اس کے ذریعے ممکن ہوگا کہ آپ دنیا میں کہیں بھی بیٹھے کوئی بھی کام کرسکیں۔ مثال کے طور پر آپ دنیا میں کہیں بھی بیٹھے لیکچر اٹینڈ کرسکتے ہیں اور آپ کی آنکھوں کے سامنے جو منظر ہوگا اس سے معلوم نہیں ہوسکے گا کہ دراصل حقیقت میں آپ کلاس کا حصہ نہیں۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex