Thursday, 23, July, 2026

0 Comments آئی سی سی کی سرزنش، بنگلہ دیشی کرکٹ شائقین پر غیر ملکی پرچم لہرانے کی پابندی واپس

0 Comments آئی سی سی کی سرزنش، بنگلہ دیشی کرکٹ شائقین پر غیر ملکی پرچم لہرانے کی پابندی واپس
ڈھاکہ (آئی این پی+ بی بی سی اردو) آئی سی سی کی جانب سے وضاحت طلب کئے جانے اور دنیا بھر میں شائقین کرکٹ کے شدید ردعمل کے بعد بنگلہ دیش نے تماشائیوں پرغیرملکی ٹیموں کے پرچم لہرانے پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا ۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے وضاحت کی ہے کہ تماشائیوں پرغیرملکی ٹیموں کے پرچم لہرانے پر پابندی نہیں ہے،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ کے دوران تماشائی ہرملک کاجھنڈالاسکتے ہیں۔دبئی سے جاری بیان میں ترجمان آئی سی سی کا کہنا تھا کہ اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے کس قانون کے تحت پابندی لگائی ہے۔ آئی سی سی بنگلہ دیش کے قوانین سے متصادم کوئی قدم نہیں اٹھائے گی،البتہ بی سی بی کابیان ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے معاہدے کیخلاف ہے۔آئی سی سی نے قانونی معاملات پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے مزید وضاحت طلب کر لی تھی۔ آئی سی سی نے پرچموں پر پابندی کے معاملے پر بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی وضاحت میڈیا کو جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے کسی بھی موقع پر شائقین پر سٹیڈیم میں پرچم لانے پر پابندی عائد نہیں کی اور نہ ہی شائقین کی جانب سے پرچم سٹیڈیم لانے پر اسے کسی قسم کے تحفظات ہیں تاہم یہ پرچم مخصوص سائز کے ہونے چاہئیں جن کی اجازت ہے۔ تاہم اے ایف پی نے آئی سی سی سے استفسار کیا ہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی اس تازہ ترین وضاحت کا کیا یہ مطلب ہے؟ کیا اس وضاحت کے بعد بنگلہ دیشی شائقین غیرملکی ٹیموں کے پرچم سٹیڈیم میں لا سکتے ہیں؟ واضح رہے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیشی شائقین سے کہا تھا کہ وہ غیرملکی پرچم سٹیڈیم میں نہیں لاسکتے۔اس بارے میں بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر اسماعیل حیدر نے مقامی میڈیا کو بتایا تھا یہ قدم سکیورٹی کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ لیکن اب بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی تازہ ترین وضاحت اس کے سابقہ موقف کے بالکل برعکس ہے۔ یاد رہے بنگلہ دیش کے عوام نے بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کے میچ میں سبز ہلالی پرچم تھام کر پاکستان کے حق میں کھل کر نعرے لگائے تھے۔ بنگلہ دیشی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ملک اور عالمی سطح پر تنقید کی گئی بلکہ آئی سی سی نے بھی بی سی بی سے جواب طلب کر لیا، بورڈ نے جب دیکھا کہ اس قسم کی پابندی کی وجہ سے انہیں مستقبل میں بین الاقوامی ایونٹ سے ہی ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے تو وہ اپنے ہی اعلان سے پھر گیا۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex