Thursday, 23, July, 2026

شمالی چھائونی : گھریلو تنازع پر بیوی کو ذبح 2 سالہ بیٹے کا گلا گھونٹ ڈالا ‘ خودکشی کی کوشش

شمالی چھائونی : گھریلو تنازع پر بیوی کو ذبح 2 سالہ بیٹے کا گلا گھونٹ ڈالا ‘ خودکشی کی کوشش
لاہور (سٹاف رپورٹر) شمالی چھائونی کے علاقے میں گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی کو ذبح کر دیا اور 2 سالہ بیٹے کا گلا گھونٹ کر مار ڈالا اور خودکشی کی کوشش کی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کروا دیا۔ معلوم ہوا ہے مین بازار نور کالونی سولنگ روڈ کے رہائشی جاوید کی شادی 2010 میں اس کے کزن شبیر کی بیٹی فرزانہ سے ہوئی اور ان کا 2 سالہ بیٹا طیب تھا گذشتہ ایک سال سے جاوید اور فرزانہ کے درمیان آئے روز جھگڑے چل رہے تھے اور جاوید فرزانہ کو اپنے رشتہ داروں سے ملنے سے روکتا تھا گذشتہ روز فرزانہ نے جاوید کو بتایا کہ اس کے رشتہ دار اس سے ملنے آ رہے ہیں جاوید کے منع کرنے پر پھر دونوںمیاں بیوی میں جھگڑا شروع ہو گیا اور جاوید نے اپنی بیوی 28 سالہ فرزانہ کا چھری سے گلا کاٹ دیا اور 2 سالہ بیٹے طیب کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔ ملزم نے خود کشی کرنے کی کوشش کی تاہم محلے داروں نے اسے پکڑ لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور مقامی پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ ملزم نے ڈیڑھ سال قبل سلطان نامی شخص سے ایک کمرہ 37 سو روپے ماہوار کرائے پر حاصل کیا تھا۔ مقتولہ کے رشتہ داروں نے بتایا ہے کہ ملزم اکثر اپنی بیوی فرزانہ سے لڑتا جھگڑتا رہتا تھا اور رشتہ داروں سے ملنے سے منع کرتا تھا۔ ملزم جاوید رکشہ ڈرائیور اور شٹرنگ کا کام کرتا تھا پولیس کے مطابق مقتولہ فرازنہ کے والد کی درخواست پر ملزم جاوید کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ این این آئی کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اسے اپنی بیوی کے چال چلن پر شبہ تھا بچے کو اکیلام نہیں چھوڑنا چاہتا تھا اسی لئے اسے بھی قتل کر دیا۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex