Thursday, 23, July, 2026

مودی جیت گئے تو رویہ چین‘ پاکستان کے ساتھ سخت ہو گا: قریبی ساتھیوں کا انکشاف

مودی جیت گئے تو رویہ چین‘ پاکستان کے ساتھ سخت ہو گا: قریبی ساتھیوں کا انکشاف
برلن (این این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد امیدوار نریندر مودی کے دو قریبی ساتھیوں نے انکشاف کیا ہے کہ اگر مودی الیکشن جیت گئے تو سرحدی تنازعات میں ہمسایہ ملک چین اور روایتی حریف پاکستان کے ساتھ سخت رویہ اپنایا جائے گا، جرمن ریڈیوسے بات چیت کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے منشور کی تیاری میں شامل دو مشیروں کا کہنا تھا کہ مودی اپنی خارجہ پالیسی کو مزید مضبوط کریں گے لیکن علاقائی تنازعات کو معیشت پر حاوی نہیں ہونے دیا جائے گا، مودی ایٹمی دھماکوں کے بڑے حامی رہے ہیں اور طاقت اور امن کی پالیسی کی طرف جھکاؤ رکھتے ہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی جلد از جلد ملکی بحریہ کو مضبوط کرنا چاہتی ہے اس کے علاوہ اس پارٹی کے منشور میں سرحدی علاقوں میں نئی سڑکوں کی تعمیر اور مواصلاتی رابطوں میں اضافہ کرنا بھی شامل ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی پاکستان کے خلاف مزید طاقتور پالیسیاں اپنائے گی، اس کی ایک وجہ تو قومی دباؤ ہو گا اور دوسری وجہ تبدیل ہوتی ہوئی علاقائی صورتحال ہو گی۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex