واشنگٹن (ثناء نیوز) امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی نے ایک ہی مہینے میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل سمیت ایک سو سے زائد عالمی رہنمائوں کی جاسوسی کی۔ یہ بات ایک جرمن میگزین کی رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔جرمن نیوز میگزین ڈیراشپیگل نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق مئی 2009 میں نیشنل سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) نے 122 عالمی رہنمائوں کی جاسوسی کی۔ اشپیگل نے یہ رپورٹ این ایس اے کے سابق ملازم ایڈورڈ سنوڈن کی فراہم کردہ معلومات کے حوالے سے دی۔ خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق این ایس اے نے ایک مہینے میں جاسوسی کا نشانہ بننے والے رہنمائوں کے ناموں کی ایک فہرست مرتب کی تھی جس میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے لے کر یوکرائن کی سابق وزیر اعظم یولیا شینکو تک متعدد رہنما شامل تھے۔ اشپیگل نے سنوڈن کی فراہم کردہ ایک دستاویز کے حوالے سے بتایا ہے کہ این ایس اے میں مرکل کے حوالے سے تین سو سے زائد فائلیں رکھی گئی تھیں۔ اشپیگل کے مطابق اسے ملنے والی دستاویز میں بارہ رہنمائوں کے نام شامل ہیں جن میں سے ایک ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم عبداللہ بداوی بھی ہیں۔
Share this Page:
Please Share Your Comments:
Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.