Thursday, 23, July, 2026

الیکشن ٹربیونل نے پی پی 107 کے انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دیدیا

الیکشن ٹربیونل نے پی پی 107 کے انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دیدیا
الیکشن ٹربیونل نے پی پی 107 حافظ آباد کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دے دئیے۔ اگلے ساٹھ روز میں نیا انتخاب کرانے کا حکم دے دیا۔ حافظ آباد: (دنیا نیوز) حلقہ پی پی 107 سے مسلم لیگ ن کے سید شعیب منتخب ہوئے تھے ۔ ان کی مخالف امیدوار نگہت انتصار نے الیکشن ٹربیونل کو درخواست دیتے ہوئے حلقے میں دھاندلی کے الزامات لگائے۔ جسٹس کاظم ملک نے کیس کی سماعت کی اور فیصلہ دیا کہ حلقے میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ثابت ہو چکی ہے ۔ جعلی ووٹ کاسٹ کر کے پو لنگ اسٹیشن کے نتائج بھی تبدیل کئے گئے۔ عدالت نے 60 روز کے اندر حلقے میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex