Thursday, 23, July, 2026

آپ اپنی تصویریں خود تو نہیں اتارتے۔ اپنی تصویریں خود اتارنے والے پاگل

آپ اپنی تصویریں خود تو نہیں اتارتے۔    اپنی تصویریں خود اتارنے والے پاگل
شکاگو (بیورو نیوز) آپ اپنی تصویریں خود تو نہیں اتارتے۔ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو محتاط ہوجائیں کیونکہ یہ ایک ذہنی مرض بھی ہوسکتا ہے۔ امریکی ایسوسی ایشن برائے نفسیات کا کہنا ہے کہ جو لوگ اپنی تصویر خود بناتے ہیں ان کو ذہنی مرض لاحق ہوتا ہے۔ انٹرنیٹ کی دنیا میں ایسی تصویر کو ”سیلفی“ کہا جاتا ہے۔ ایسو لیشن کا کہنا ہے کہ اس ذہنی مرض کو ”سیلفٹ“ کہتے ہیں ایسولیشنی نے ایسے لوگوں کو تین زمروں میں رکھا ہے۔ -1 ہلکے سیلفٹ: ایسے لوگ دن میں اپنی کم از کم تین تصاویر لیتے ہیں لیکن انہیں انٹرنیٹ پر نہیں لگاتے۔ -2 شدید سیلفٹ: ایسے لوگ دن میں اپنی کم از کم تین تصاویر لے کر انٹرنیٹ پر چڑھاتے ہیں۔ -3 شدید سیلفٹ؛ ایسے لوگ ہروقت اپنی تصاویر بناتے ہیں اور دن میں کم از کم چھ بار تصاویر انٹرنیٹ پر لگاتے ہیں۔ ایسولیشن کا مزید کہنا ہے کہ ابھی تک اس بیماری کا کوئی علاج دریافت نہیں ہوا۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex