Thursday, 23, July, 2026

مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی بنانے کیلئے خندق کی کھدائی شروع

مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی بنانے کیلئے خندق کی کھدائی شروع
مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے سلوان کے مقام پر قلعہ العین کے نام سے گہری خندق کی کھدائی شروع کردی، سرنگ قبلہ اول کے جنوب میں العین الفوفا کے قریب کھودی جارہی ہے۔ عرب ممالک کی مذہبی اور سیاسی تنظیموں نے صہیونی حکومت کی طرف سے شروع کی جانیوالی تازہ کھدائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برداری سے انہیں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں مذہبی مقامات کے تحفظ کیلئے سرگرم سپریم مسلم مسیحی کونسل کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حناعیسیٰ کی جانب سے جاری بیان میں مسجد اقصیٰ کے قریب گہری خندق کی کھدائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سرنگ نما خندق صرف مسجد اقصیٰ کی بنیادوں کو کمزور کرکے اس کی جگہ ہیکل سلیمانی کی بنیادیں رکھنے کی گہری سازش ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex