Thursday, 23, July, 2026

معاشرتی تنگدستی کے باعث بی کام کی طالبہ فلائی اوور سے کود گئی

معاشرتی تنگدستی کے باعث بی کام کی طالبہ فلائی اوور سے کود گئی
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) معاشرتی حالات سے دلبرداشتہ بی کام کی طالبہ چالیس فٹ اونچے فلائی اوور سے کود گئی جس کے نتیجے میں عفیفہ کی پسلیاں اور ہڈیا ں ٹوٹنے سے ہسپتال میں دم توڑ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کچہری فلائی اوور سے ایک لڑکی نے چھلانگ لگاکر خود کشی کی کوشش کی ۔ ریسکیوذرائع کے مطابق لڑکی کے سینے کی ہڈی ، پسلیاں ، بازواورٹانگوں کی ہڈیاں فریکچر ہیں ، نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیاگیاہے جہاں آپریشن جاری تھالیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لڑکی دم توڑگئی۔ ذرائع نے بتایاکہ لڑکی کے پرس سے ایک خط ملاہے جس میں لکھاگیاکہ لڑکی کا 22سالہ لڑکی کا نام عفیفہ ہے اور وہ بی کام کی طالبہ ہے ، والدین تشدد کانشانہ بناتے ہیں ،گھریلو پابندیوں سے تنگ آگئی ہوں ، تمام کو معاف کرتے ہوئے خودکشی کررہی ہوں ۔ تاحال لڑکی کا کوئی وارث ہسپتال میں نہیں پہنچا۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex