Thursday, 23, July, 2026

مسجد الحرام میں وائے فائے انٹرنیٹ اور بلیوٹوتھ کی سہولت بھی آگئی

مسجد الحرام میں وائے فائے انٹرنیٹ اور بلیوٹوتھ کی سہولت بھی آگئی
مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد الحرام کی انتظامیہ نے مسجد کے بیرونی صحت میں مختلف مقامات پر بلا معاوضہ وائے فائے انٹرنیٹ اور بلیوٹوتھ کی سہولت مہیا کردی۔ مسجد الحرام میں بعض مختص مقامات پر وائے وائے انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کردی گئی اور اِس ضمن میں مختلف مقامات پر آگاہی بورڈ بھی آویزاں کردیئے گئے ہیں ۔دوسری طرف سعودی وزارت صحت نے حج اور عمرہ کے لئے آنے والوں کو متعدی امراض گردن توڑ بخار، موسمی زکام، پولیو اور زہر خوارنی (فوڈ پوائزننگ) سے بچاﺅ کی ویکسین لگوانے کی ہدایت کی ہے اور مشورہ دیا ہے کہ ویہ ویکسین سفر شروع کرنے سے دس روز قبل لگوائی جائے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex