Thursday, 23, July, 2026

ووٹر کی تصویر ایک ، انگوٹھے تین ، این اے 124کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال

ووٹر کی تصویر ایک ، انگوٹھے تین ، این اے 124کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124میں دھاندلی کی شکایت پر ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران ایک ایک ووٹر کی تصویر کے ساتھ تین تین انگوٹھے لگائے جانے کاانکشاف ہواہے جبکہ متعدد بیلٹ پیپروں پر الیکشن کمیشن کی مہر ہی ثبت نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق دوسرے روز بھی الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور کی سربراہی میں این اے 124کے ریکارڈ کا جائزہ لیاجارہاہے اور یہ عمل ایک ہفتے تک مکمل ہونے کا امکان ہے ۔ دوسرے روز انکشاف ہواکہ ایک ایک ووٹر کی تصویر کے ساتھ تین تین انگوٹھے لگائے ہیں ۔ یادرہے کہ حلقے سے مسلم لیگ ن کے شیخ روحیل اصغر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے جس پر مخالف امیدوار بشریٰ اعتزاز نے انتخابی نتائج کو چیلنج کیاتھا اور دھاندلی کاالزام عائد کیاتھا۔ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے موقع پر چوہدری اعتزازاحسن ، بشریٰ اعتزاز، ولید اقبال اور شیخ روحیل اصغر کے نمائندے موجود ہیں ۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex