Wednesday, 22, July, 2026

بیوی کے ساتھ تکرار دل کے لئے بھی خطرناک ہوسکتی ہے،نئی تحقیق

بیوی کے ساتھ تکرار دل کے لئے بھی خطرناک ہوسکتی ہے،نئی تحقیق
نیویارک این جی ٹی بیوی اور شوہر کے درمیان تکرار صرف مزاج ہی اپ سیٹ نہیں کرتی بلکہ یہ آپ کے دل کے لئے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔امریکا کی اوٹاہ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جو افراد اپنی بیوی پر بھروسہ نہیں کرتے اور یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی شریک حیات انہیں سہارا دینے سے قاصر ہے ان میں امراض قلب کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بیوی کے ساتھ جھگڑے کرنا دل کے امراض کے ساتھ ساتھ کئی سنگین امراض کا باعث بن سکتا ہے۔ تو اگر اپنے دل سے پیار ہے تو لڑائی جھگڑوں کو بھول جائیں اور خطرناک بیماریوں کو دور بھگائیں۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex