Wednesday, 22, July, 2026

’موسم کا تعین کرنے والا سسٹم بدل رہا ہے‘

’موسم کا تعین کرنے والا سسٹم بدل رہا ہے‘
ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ شمالی یورپ اور شمالی امریکہ کے موسم کا تعین کرنے والا اہم سسٹم بدل رہا ہے۔ تحقیق کے مطابق موسم بدلنے والے ’جیٹ سٹریم سسٹم‘ نے ایک لمبا راستہ اختیار کیا ہے جس کی وجہ سے موسم طویل مدت کے لیے ایک جیسا رہتا ہے۔ یہ تحقیق امریکی ایسوسی ایشن فار دی ایڈوانسمینٹ آف سائنس شکاگو میں پیش کی گئی۔ نئی تحقیق کے مطابق جیٹ سٹریم نامی سسٹم تیز رفتار ہوا کے ساتھ موسم میں تبدیلی لاتا ہے۔ یہ سسٹم دنیا کے موسموں کے پیٹرن کا تعین کرتا ہے اور حالیہ برسوں میں اس کی توثیق کم ہی جا سکی ہے۔ یہ مشاہدہ آرکٹک میں ہونے والی حالیہ وارمنگ کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ دنیا کے مقابلے میں آرکٹک کے درجۂ حرارت میں میں دو سے تین گنا تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ نیو جرسی میں روٹگرز یونیورسٹی کے پروفیسر جینیفر فرانسس کے مطابق دنیا میں موسم کے پیٹرن بدل رہے ہیں اور لوگ دیکھ رہے ہیں کہ ان کے علاقے میں موسم پہلے جیسا نہیں رہا۔ پروفیسر جینیفر فرانسس کے مطابق ’ہم اس سے زیادہ کی توقع کر سکتے ہیں اور ایسا بار بار ہونے کی بھی توقع کر سکتے ہیں‘۔ پروفیسر جینیفر فرانسس کا کہنا ہے کہ برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا کو شدید اور طویل موسم کا سامنا رہا۔ انھوں نے کہا کہ آرکٹک کا موسم گذشتہ 15 سالوں سے گرم ہو رہا ہے۔ پروفیسر جینیفر فرانسس کے مطابق اس موسمی اثر کو جانچنے کے لیے ہمارے پاس مختصر اعداو شمار ہیں جس کی وجہ سے واضح اشارہ حاصل کرنا بہت مشکل ہے۔ انھوں نے کہا ’جیسے ہی ہمارے پاس مزید اعدادوشمار اکھٹے ہوں گے میرے خیال میں ہم ماحولیاتی تبدیلی کا اثر دیکھنا شروع کر دیں گے‘۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex