Wednesday, 22, July, 2026

شوگرکی روک تھام کے لیے موبائل ایپلی کیشن کا استعمال

شوگرکی روک تھام کے لیے موبائل ایپلی کیشن کا استعمال
مریضوں کی سہولت کے لیے موبائل ایپلی کیشنز کی تیاریاں،ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے،ریسرچ گائیڈنس موبائل فونزایپلی کیشن کی مدد سے شوگر چیک کیاجاسکے گا،طبی ماہرین نے پیش آئند پانچ برسوں کے دوران ذیابیطس کے مریضوں میں موبائل ایپلیکیشن کے استعمال کو وسعت دینے کی سفارش کی ہے اگر ایسا ہوجاتا ہے تو کم خرچ بالا نشین کے مصداق اس تیزی سے پھیلتے مرض پرصرف ہونے والا بھاری بجٹ بچایا جا سکتا ہے ریسرچ اینڈ کنسلٹنسی موبائل فون کی عالمی فرم ریسرچ گائیڈنس کے مطابق پہلی مرتبہ 2011ء میں ذیابیطس کی روک تھام کے لیے موبائل فون ایپلی کیشن کا استعمال عمل میں لایا گیا تھا، تاہم اسے مزید موٴثر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی میں جدت کی بھی ضرورت تھی۔ اس میدان میں ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے تاہم ابتدائی تحقیقات نے امید کی ایک نئی کرن روشن کردی ہے جس کی مدد سے موبائل اپیلی کیشن کو مزید موثر بنایا جا سکتا ہے۔
Share this Page: Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp

Please Share Your Comments:

Khanewal Dot Com Logo

Khanewal.com.pk is a comprehensive local portal offering a blend of cultural insights, public service information, and entertainment resources for the Khanewal district.

Copyright © 2026. All Rights Reserved By:Khanewal.com.pk

Website Powered and Coded by: Soft Dot Com, Basic Templete Designed by HTML Codex